پنجاب یونیورسٹی، پہلی بار طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا فیصلہ

18 Jan, 2018 | 09:40 PM

اکمل سومرو: پنجاب یونیورسٹی نے ایلومینائی ایسوسی ایشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ یونیورسٹی کے گریجوایٹس سالانہ ایک ہزار روپے ممبر شپ فیس ادا کروا کر ایسوسی ایشن کے ممبر بن سکتے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی نے تاریخ میں پہلی بار گریجوایٹس طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں پنجاب یونیورسٹی ایلومینائی ایسوسی ایشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات، کالجز اور انسٹیٹیوٹ سے گریجوایٹ ہونے والے طلباء ایلومینائی ایسوسی ایشن کی ممبر شپ کے اہل ہوں گے۔ یونیورسٹی نے ایلومینائی ایسوسی ایشن کی ممبر شپ کے لیے ایک ہزار روپے سالانہ فیس مقرر کی ہے جبکہ اووسیز گریجوایٹس کی سالانہ فیس 50 ڈالرز مختص کی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی نے سرکاری طور پر ایلومینائِی ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ بھی بنا دی ہے، یونیورسٹی کے گریجوایٹس ویب سائٹ پر بھی اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے گریجوایٹس کو تاکید کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے خزانچی کے نام پر ایک ہزار روپے کا پے آرڈر یا ڈیمانڈ ڈرافٹ جمع کرانے کے پاپند ہوں گے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ایلومینائی کی رجسٹریشن کا اجراء کر دیا ہے۔

مزیدخبریں