بی زیڈ یو لاہور کےطلباء کی ڈگریوں کا معاملہ، چیئرمین ایچ ای سی، سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،وائس چانسلر بی زیڈ یو ملتان سمیت دیگرلاہورہائیکورٹ پیش ، عدالت نےفریقن کے وکلاءکو24جنوری کوبحث کےلیےطلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بی زیڈ یولاہورکےطلباء کی ڈگریوں کا معاملہ، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس محمدامیربھٹی اورجسٹس ملک شہزاداحمدخان پرمشتمل تین رکنی فل بنچ نےکیس کی سماعت کی۔ عدالتی کاروائی شروع ہونے پرجسٹس محمد امیربھٹی نے وی سی بی زیڈ یوملتان سے اسفتسارکیا کہ اگرلاہورکیمپس کےقیام کیلئےنئی درخواست دی جائےتوان کا کیا موقف ہوگا۔
جس پروی سی ڈاکٹرطاہرامین کا کہناتھا کہ لاہورکمپس کے قیام کی منظوری دینےکااختیارسنڈیکیٹ کمیٹی کےپاس ہے۔ سیکرٹری ہائیرایجوکیشن پنجاب بیرسٹرنبیل اعوان نے کہا کہ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت نئےکیمپس پرپابندی عائد کررکھی ہے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہناتھاکہ لاہورکیمپس کےپہلے سےجاری کیے گئے نوٹیفکیشن کا اطلاق اب نہیں ہوسکتا۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹرمختار احمد نے کہا کہ اگرایچ ای ڈی اوربی زیڈیو ملتان آپس میں اتفاق کرلیں توانہیں کوئی اعتراض نہیں۔
عدالت کےروبرو وی سی بی زیڈیوملتان ڈاکٹر طاہر امین ،رجسٹرارچودھری محمدعمر، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹرمختار،سیکرٹری ایچ ای ڈی نبیل اعوان جبکہ حکومت کی جانب سےایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل پیش ہوئے۔