استاد کا طالبعلم پر تشدد، بازو توڑ دیا، وزیر تعلیم کا نوٹس

18 Jan, 2018 | 07:44 PM

دعا مرزا: مار، نہیں پیار کا فلسفہ نہ جانے کہاں گیا، گورنمنٹ فیض عام پرائمری سکول ٹیچرکے تشدد کے معاملہ پر وزیر تعلیم نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں کا ایک ہی رونا، سکولوں کی عمارتیں تو بدل گئیں مگراساتذہ کا رویہ نہ بدل سکا۔ گزشتہ روز گورنمنٹ فیض عام سکول بادامی باغ میں 5ویں جماعت کے طالبعلم فضل عباس کو ہوم ورک پر تاریخ نہ ڈالنے کے باعث سکول ٹیچر نے مار مار کر بازو توڑ دیا ۔

سٹی فورٹی ٹو پر خبرنشر ہوتے ہی معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب رانا  مشہود خاں نے ٹیچر کو معطل کرکے پرنسپل کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔  

مزیدخبریں