ریلوے سٹیشن: ٹرین کی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقضان نہیں ہوا

18 Jan, 2018 | 07:19 PM

ذیشان صفدر: ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر3 پرکھڑی بوگی میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو نے موقع پر آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر تھری کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام اطلاع ملنے پر فوری آگ بجانے کے لیے پہنچ گئی۔ ایک گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

 ریلوے حکام کے مطابق آگ لگنے والی بوگی بوگس تھی۔ مبینہ طور پر بوگی میں آگ جلتا ہوا سگریٹ پھینکنے کے باعث لگی تھی۔ جس کے باعث بوگی میں تمام سیٹیں جل کر خاکستر ہوگئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں