عیشہ خان: انویسٹی گیشن پولیس لاوارث لاشوں کی شناخت کرانے اور ورثاء کو ٹریس کرنے میں ناکام، مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس کیلئے لاوارث لاشوں کی شناخت اور ورثا کو ٹریس کرناچیلنج بن کررہ گیا۔ مردہ خانوں میں لاشیں رکھنے کیلئے جگہ کم پڑ گئی اور وہاں تعفن پھیلنے سے انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئےویب سائٹ بھی بنائی گئی تھی، لیکن اس سے بھی کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو سکے۔ شہرکےمردہ خانوں میں 17لاوارث لاشیں موجودہیں جو کہ تعفن کا باعث بن رہی ہیں۔
علاوہ ازیں ڈیڈہاؤس انتظامیہ کی جانب سےپولیس کوصورتحال سےآگاہ کردیاگیا، جس پرپولیس کی جانب سے تمام تھانوں کولاوارث لاشوں کی شناخت کرانے کی ہدایت کردی گئی۔