پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری، ملازمین سراپا احتجاج

18 Jan, 2018 | 06:27 PM

نبیل ملک: پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین پھر متحد ہو گئے، کل نماز جمعہ کےبعد لاھور ایئرپورٹ کے باہر فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے یونین کے ملازمین پھر سے متحد ھو گئے ھیں۔ تمام ملازمین کل نماز جمعہ کے بعد لاھور ایئرپورٹ کے باھر احتجاج کرے گئے۔

 یونین صدر محمد اویس نے کہا ھے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کسی صورت قبول بھی نہیں ھے۔ سابق صدر ساجد گجر کا کہناتھا کہ سیاسی اختلاف سے بالاتر ھو کر نجکاری کے خلاف احتجاج میں شرکت کریں گے۔ جنرل سیکریٹری لالہ عبدالجبار نے واضح کیا کہ تمام ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی قسم کھائی ھے اسی لیے احتجاج کر رھے ھیں۔

علاوہ ازیں پیپلز یونٹی کے صدر کاشف رانا نے کہا ھے کہ پی آئی اے کے ملازمین کی دعائیں قومی ایئرلائنز کے ساتھ ھیں۔ حکمران جو مرضی کر لیں، پی آئی اے کی نجکاری کبھی ممکن نہیں ھو سکے گی۔

مزیدخبریں