اکمل سومرو: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 1100سکولوں کے طلباء کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ، کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں طلباء سے ریاضی، انگریزی، اُردو مضامین کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پبلک سکول سپورٹ پروگرام سے منسلک 1ہزار189سکولوں کے طلباء سے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ لے لیا گیا ہے، پیف نے پہلے روز949 سکولوں جبکہ دوسرے روز 240سکولوں کے طلباء وطالبات کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ لیا ہے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پبلک سکول سپورٹ پروگرام کے تحت نجی سکولوں کے طلباء کی فیسوں کی ادائیگیاں فاؤنڈیشن کی جانب سے کی جارہی ہیں۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن لاہور، اٹک، اوکاڑہ، پاکپتن، راجن پور، ڈی جی خان، قصور، راولپنڈی، مظفر گڑھ ، قصور اور راولپنڈی میں لیے گئے ہیں۔