ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئےبڑااقدام، ماڈرن بھٹہ زگ زیگ متعارف

ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئےبڑااقدام، ماڈرن بھٹہ زگ زیگ متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذیشان نذیر: محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لئے بڑا اقدام، صوبائی وزیر ماحولیات ذکیہ شاہنواز نے پہلے ماڈرن بھٹہ زگ زیگ فائرنگ ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ماحولیات ذکیہ شاہنواز نے پہلے ماڈرن بھٹہ زگ زیگ فائرنگ ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا۔ صوبائی وزیر ماحولیات ذکیہ  شاہنواز کا کہنا تھا کہ جدید زگ زیگ بھٹے ماحول دوست ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں اور سود مند ثابت ہوں گے۔

بھٹہ مالک حاجی اکرام کا کہنا تھاکہ ماڈرن بھٹے لگانے کےلئے ایسوسی ایشن کو حکومتی مدد کی ضرورت ہے۔ اگر حکومت مدد فراہم کرے تو پرانے آلودگی کا باعث  بننے والے بھٹوں کو ماڈرن بھٹوں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

رائیونڈ میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ماحولیات ذکیہ شاہنواز سمیت، سیکرٹری ماحولیات کیپٹن ریٹائرڈانجم،ڈائریکٹر جنرل چوہدری آصف اقبال،آل پاکستان بھٹہ ایسوسی ایشن صدر آعیب نیازی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں تقریبا20ہزار سے زائد بھٹے  موجود ہیں۔ جن کو زگ زیگ فائرنگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر کے ماحولیاتی آلودگی کو بڑی حد تک کنڑول کیا جا سکتا ہے۔