لاہور میں سوائن فلو کے وار جاری، ایک اور مریض جاں بحق

18 Jan, 2018 | 02:28 PM

(سٹی42) لاہورمیں سوائن فلو وائرس شدت اختیار کر گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سوائن فلو وائرس کا شکار ایک اور مریض دم توڑ گیا جبکہ مختلف ہسپتالوں میں سوائن فلو کے 7 نئے مریض سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوائن فلو کے شہریوں پرجاں لیوا وار جاری ہیں اور تسلسل کے ساتھ ہسپتالوں میں سوائن فلو کے نئے مریض سامنے آرہے ہیں ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شیخ زید ہسپتال میں زیرعلاج پنتالیس سالہ محمد منیر بھی سوائن فلو کا شکار ہونے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا ۔ ادھرجناح ہسپتال کا نوجوان ڈاکٹراحد کے سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سات مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں جن کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، اس وقت مجموعی طور پر سوائن فلو کے بتیس مشتبہ مریض بدستور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

مزیدخبریں