(علی ساہی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کو کرپشن اور فرائض سے غفلت برتنے پر معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن نذر عباس کو کرپشن اور فرائض سے غفلت برتنے پر معطل کرتے ہوئے اس کی تنخواہ بھی بند کرنے کا حکم دے دیا ۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے کچھ روز قبل لیاقت آباد میں فٹ بال میچ کے دوران بارہویں جماعت کے طالبعلم کے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کو معطل کردیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آج آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کیا گیا۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں