متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے بعد مال روڈ پر ٹریفک بحال کردی گئی

18 Jan, 2018 | 11:45 AM

(ناصر علی)متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے کے بعد مال روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی جبکہ چیئرنگ کراس کے اطراف میں قائم تعلیمی اور کاروباری مراکز کھل گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے باعث لاہور کے مال روڈ پر بینرز کی بھرمار اور کرسیاں ہی کرسیاں تھیں۔ مگر اب ٹریفک رواں دواں ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے صفائی کا کام شروع کردیا۔ کنٹینرز کو کرین کی مدد سے ہٹا کر چیئرنگ کراس کے طرف آنے والے چاروں راستے کو کھول دیا گیا۔ جس کے بعد دفاتر اور کاروباری مراکز میں کام کرنے والے شہری اپنے کام کی طرف لوٹنا شروع ہو گئے۔ البتہ کچھ ایک مقامات پر موجود جھنڈے اور بینرز انتظامی توجہ کے طلب گار ہیں۔ مال روڈ پر تعلیمی و کاروباری مراکز کھل گئے ہیں۔ گونمنٹ کالج، این سی اے، اولڈ کیمپس پنجاب یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔

مزیدخبریں