(قذافی بٹ) دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمن، سراج الحق، اویس نورانی اور علامہ ساجد علی نقوی سمیت دیگر قائدین شریک ہوں گے۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر قومی معاملات پر لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایم ایم اے کی مرکزی باڈی بھی تشکیل دی جائے گی۔
اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت گرائو تحریک کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں فاٹا کے" کے پی کے" میں انضمام کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔