سٹی42: تعلیمی اداروں کے قریب غیرمعیاری کھانوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پشاور کی انتظامیہ نے غیر معیاری خوراک کی فروخت پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے غیرمعیاری چپس اور دیگر خوراک کی فروخت پر پابندی کا حکم دیا ہے۔
انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق سکولز کے گرد 150 میٹر کی حدود کے اندر غیر معیاری خوراک کی فروخت ممنوع ہوگی جبکہ غیر معیاری خوراک بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 144 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔