ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل ہیوی مشینری اور موبائل گھر غزہ بھیجنے پر آمادہ

Rafah crossing, Mobile Housing Units, City42
کیپشن: جمعرات، 13 فروری کومصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ پر بلڈوزر اور تعمیر شدہ موبائل رہائشی یونٹس کولے جانے والے ٹرک غزہ میں داخل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسرائیل اپنے یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنانے کے لئے ہیوی کنسٹرکشن مشینری اور موبائل گھروں کو غزہ لے جانے کی اجازت دینے پر آمادہ ہو گیا۔
ایک سینئر اسرائیلی اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں موبائل گھروں اور بھاری تعمیراتی آلات کو کنٹرول کے ساتھ داخل کرنے کی اجازت دینا شروع کر رہا ہے کیونکہ وہ چھ زندہ یرغمالیوں کی رہائی میں تیزی لانا چاہتا ہے۔

یروشلم میں اسرائیلی حکومت کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ "وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو ان چھ زندہ یرغمالیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے بے پناہ کوششیں کر رہے ہیں جن کا  [ یرغمالی جنگ بندی معاہدے کے] پہلے مرحلے کے دوران رہا ہونا باقی ہے۔  اور وہ  ان چار مغویوں(کی میتیوں) کو بھی واپس لانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں جو زندہ نہیں ہیں،"

“معاہدے کے تحت اسرائیل نے سخت معائنے اور چھان بین کے بعد موبائل گھروں اور تعمیراتی سامان کو غزہ میں داخل کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا اس شرط کے ساتھ کہ حماس معاہدے پر عمل کرے گی۔ اسرائیل نے ہیوی کنسٹرکشن مشینری اور تیار شدہ موبائل رہائشی یونٹوں کی غزہ میں بھیجنے کی اجازت دینے کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن اس پر عمل درآد کنٹرولڈ طریقہ سے مرحلوں مین کرے گا۔

معاہدے کے مطابق حماس جمعرات کو چار یرغمالیوں کی میتیں اور اس ہفتے کے روز تین زندہ یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔