عرفان ملک: پنجاب حکومت نے پولیس کی مختلف یونٹس کی اپگریڈیشن کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ ان فنڈز کے ذریعے رائٹ مینجمنٹ فورس، سائبر کرائم ونگ، اور انفورسمنٹ فورس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے جدید مشینری اور آلات خریدے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق رائٹ مینجمنٹ فورس کیلئے ایکوپمنٹ کی خریداری کی جائے گی تاکہ تشویش ناک اور پرتشدد مظاہروں سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ اس کے علاوہ سائبر کرائم ونگ کے دفاتر تھانوں میں قائم کیے جائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مشینری کی خریداری بھی کی جائے گی تاکہ آن لائن جرائم کی روک تھام میں مدد مل سکے۔
پنجاب پولیس کی اپگریڈیشن کے لیے یہ فنڈز اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فراہم کیے جا رہے ہیں کہ پولیس کا عملہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو اور عوام کے تحفظ کے لیے بہترین طریقے سے کام کر سکے۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی اپگریڈیشن کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ پولیس فورس کی کارکردگی میں اضافہ ہو سکے اور عوامی خدمت کا معیار بہتر ہو۔