درنایاب : بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور منصوبے کے فنڈز سرخ فیتے کی نذرہوگئے ،تین ماہ قبل منظور ہونے والے 55کروڑ کے اضافی فنڈز جاری نہ ہوسکے
ایل ڈی اے نے فنڈز جاری نہ ہونے پر دوبارہ فنڈز کے اجرا کا مطالبہ کردیا،ایل ڈی اے نے محکمہ پی اینڈ ڈی کے منٹس منظوری لگا کر مراسلہ لکھا۔ایل ڈی اے نے اس سے قبل 75کروڑ اضافی فنڈز کا مطالبہ کیا،اضافی فنڈز کے مطالبے میں سے صرف 20کروڑ سے زائد کا اجرا ہوسکا،ایل ڈی اے نے مکمل ہونیوالے کاموں کی مدمیں دوبارہ فنڈز کےاجرا کا تقاضا کیا،منصوبہ 10ارب سے زائد کا منظور ہوا تھا ،ڈیزائن تبدیلی کے باعث اضافہ ہوا۔
ایل ڈی اے کے فنڈز کے اجرا نہ ہونے سے کنٹریکٹرز ڈیفالٹ کرچکے ہیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
