قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ سکولز ایجوکیشن کو نان سیلری بجٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کو 4 ارب روپے کا نان سیلری بجٹ جاری کیا گیا ہے جسے مختلف ضروریات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
اس بجٹ کا استعمال بجلی، گیس کے بلز، پٹرول اور دیگر اخراجات پر کیا جائے گا تاکہ تعلیمی اداروں کی روزمرہ ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
علاوہ ازیں محکمہ خزانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کے تحت سمن آباد زون کے ترقیاتی کاموں کیلئے 30 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ اس بجٹ کی مدد سے سمن آباد زون میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جا سکے گا، جس سے علاقے میں مزید بہتری آئے گی۔