بلوچستان میں تین آزاد ارکان اسمبلی نے آصف علی زرداری کے ہاتھ پر بیعت کر لی، پی پی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بن گئی

18 Feb, 2024 | 11:06 PM

سٹی42:  بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے مزید 3 آزاد ارکان صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ 

سابق صدر سے ملاقات کرنے والے 3 آزاد ارکان صوبائی اسمبلی  لیاقت لہڑی، اسفند یار کاکڑ اورمولوی نوراللہ  اب پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بن چکے ہیں۔  
 بلوچستان میں پیپلزپارٹی اب 14 اراکان اسمبلی کے ساتھ سب بڑی پارلیمانی پارٹی ہے۔

 آٹھ فروری کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی نے بلوچستان اسمبلی میں 11 نشستین جیتی تھیں۔ جمعیت علمائے اسلام نے بھی بلوچستان اسمبلی کی 11 نشستیں حاصل کیں۔ بعد میں آزاد  منتخب ہونے والے 6 ارکان مین سے ایک مسلم لیگ نون میں چلا گیا اور تین ارکان پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے 4 نشستیں حاصل کی ہیں۔ ایک نشست کا نتیجہ رکا ہوا ہے۔

بلوچستان میں حکومت بنانے کے حوالے سے میر سرفراز بگٹی نے دو دن پہلے اسلام آباد مین اپنے گھر پر عشائیہ میں اعلان کر دیا تھا کہ وہ اپنے نمبرز پورے کر چکے ہیں۔ 

آج اتوار کے روز بلوچستان کی سیاست میں نئی اطلاع یہ آئی کہ مسلم لیگ نون نے اپنے طور پر حکومت بنانے کی کوششوں کا اعلان کر دیا۔

مزیدخبریں