مستفیض الرحمان سر پر لتن داس کی شاٹ لگنے سے لہولہان، ہسپتال پہنچا دیا گیا

18 Feb, 2024 | 09:55 PM

This browser does not support the video element.

بنگلہ دیش کے سٹار  فاسٹ باولر مستفیض الرحمان سر پر گیند لگنے سے لہو لہان ہوگئے۔  انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران کومیلا وکٹورینز کے پریکٹس سیشن میں لتن داس بیٹنگ کر رہے تھے۔ ان کی ایک شاٹ سے گیند  سیدھا مستفیض الرحمان کے سر پر لگی اور خون کا فوارہ بہنے لگا۔

مستفیض الرحمان کو فوراً طبی امداد دے کر خون روکا گیا اور فوراً ہی انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بعد ازاں ہسپتال سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  سٹار باؤلر  مستفیض الرحمان کا سٹی اسکین کرالیا گیا جس میں کوئی فریکچر اور سر کی اندرونی چوٹ ظاہر نہیں ہوئی۔ 

ٹیم کے فزیو کے مطابق مستفیض الرحمان خطرے سے باہر ہیں، چوٹ سے پھٹ جانے والی سکن پر ٹانکے لگا دیئے گئے ، تاہم اب بھی وہ طبی عملے کی نگرانی میں ہیں۔

مزیدخبریں