سرکاری افسروں کی سکیورٹی کو خطرہ میں  ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، مریم نواز

18 Feb, 2024 | 08:17 PM

راؤ دلشاد: پنجاب میں مسلم لیگ نون کی نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے  کہ بیوروکریسی کو  قانون شکنی پر اکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے ۔

مریم نواز نے اتوار کی شام اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے، جس کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ افسران گھبرانیں  نہیں اور نہ ہی دھمکیوں سے مرعوب ہوں، قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں۔

مریم نواز نے خبردار کیا کہ افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، افسران کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

مزیدخبریں