20 اووروں میں 130 رنز؛ شعیب ملک اور کپتان شان مسعود کراچی کنگز کو ہار سے نہ بچا سکے

18 Feb, 2024 | 07:30 PM

سٹی42: ملتان سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 9کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن دغا دے گئی۔ 185 رنز کے  آسانی سے قابلِ حصول ہدف کے تعاقب میں 15 ویں اوور تک کراچی کنگز کے 7 ٹاپ بیٹر آؤٹ ہو گئے اور مجموعہ صرف 101 تک پہنچ سکا  تھا . میر حمزہ، حسن علی، تبریز شمسی اور ڈینئیل سیمز بھی  سعد بیگ کی طرح صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد نواز 7 اور کیرن پولارڈ  28  رنز بنا سکے، کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 130 رنز ہی بنا  پائی اور ملتان سلطانز ہوم وکٹ پر  مشکل میچ  جیت گئی۔

کراچی کنگز کے صرف شعیب ملک 35 گیندوں سے 53 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

آٹھویں اوور میں کراچی کنگز کے کپتان  ٹیم کو مشکل میں چھوڑ کر پویلین لوٹ آئے تھے۔ شان مسعود نے 31  گیندوں سے 30 رنز بنائے، وہ آٹھویں اوور  کی آخری گیند پر آؤٹ ہو ئے۔ یہ وکٹ اسامہ میر کے حصے میں آئی۔ اب  تک کراچی کنگز کی ٹیم 11 اووروں میں رنز بنا سکی ہے اور اس پر درکار رن ریٹ کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔ 

قبل ازیں اوپنر جیمز ونس تیسرے اوور کی  دوسری گیند پر 10 رنز کے  مجموعی سکور پر کیچ آؤٹ ہو گئے، اگلی ہی گیند پر  سعد بیگ بھی کوئی رن بنائے بغیر بولڈ ہو گئے۔  یہ اوور ڈیوڈ ولی کا تھا۔  کراچی کنگز  پہلے تین اووروں میں صرف  رنز بنا پائی ہے۔ اس کی ایوریج  3.6 ہے  اور اسے درکار ایوریج بڑھ کر  10.4 ہو گئی تھی۔ ابتدا سے ہی رن ریٹ بڑھانے مین مشکلات کا نتیجہ  تیسرے ہی اوور میں  دو وکٹین گرنے کی شکل مین سامنے آیا جس کے بعد  کپتان مسعود نے شعیب ملک کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھال تو لیا لیکن وہ رن ریٹ کو نہ سنبھال سکے۔ 

ملتان سلطانز کی اننگز

ملتان سلطانز کی ٹیم "ہوم وکٹ" پر بیس اووروں میں محض 185 رنز بنا پائی۔ ریزا ہینڈرکس 54  گیندوں سے  79 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رواپس گئے، ان کے ساتھ خوشدل شاہ  13 گیندوں سے  28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔

اوپنر رضوان کے تیسرے اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ میلان اور ریزی ہینڈرکس نے 16  اووروں میں مجموعی سکور 138  رنز تک پہنچا دیا تھا۔ 

ملتان سلطانز کی دوسری وکٹ 17 ویں اوور کی پہلی گیند پر اڑ گئی۔  ڈیوڈ میلان 52  رنز کے انفرادی سکور پر ڈینئیل سیمز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ان کی جگہ خوشدل شاہ کریز پر آئے جنہوں نے ابتدا سے ہی تیز رفتار  سے رنز بنائے۔

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے باؤلرز کو پہلے 16  اوورز میں وکٹ کے لئے ترسا دیا  تھا۔  ملتان سلطانز کے میچ میں سو رنز تیرھویں اوور کی پہلی گیند پر مکمل ہوئے۔  میچ میں ملتان سلطانز کی رنز بنانے کی ایوریج  ابتدا میں ہی کم رہی تاہم میچ کے اختتام پر ایوریج نو سے کچھ اوپر ہو گئی ہے ۔ ملتان سلطانز کو  یہ ایڈوانٹیج حاصل رہا کہ ان کی وکٹیں آخر تک محفوظ  رہیں لیکن جمے ہوئے بیٹر آخری اووروں مین کچھ بڑا مجموعی نہیں بنا سکے، جب سترھویں اوور میںڈیوڈ میلان نے رنز کی رفتار تیز کرنے کی کوشش کی تو  وہ آؤٹ ہو گئے۔

شان مسعود کا ٹاس جیت کر باؤلنگ لینے کا فیصلہ

آج پی ایس ایل نائن کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر  بیٹنگ ملتان سلطانز کو دی تھی۔ اب تک ان کا فیصلہ مناسب دکھائی دے رہا ہے۔  شان مسعود نے اپنے باؤلرز کو بہتر طریقہ سے استعمال کر کے ملتان سلطانز کو بڑا مجموعہ بنانے سے خاصی حد تک روک لیا۔

کراچی کنگز کی باؤلنگ

کراچی کنگز کی باؤلنگ: کراچی کنگز کی جانب سے دو کٹیں میر حمزہ اور ڈینئیل سیمز نے حاصل کیں۔  سب سے کم رنز شعیب ملک کو پڑے، انہیں دو اوور ملے، وہ وکٹ نہیں لے سکے لیکن انہیں 12 گیندوں پر صرف 10 رنز پڑے۔  محمد نواز کو ایک اوور میں 11 رنز پڑ گئے جس کے بعد انہیں  اوور نہیں ملا۔ تبریز شمسی بھی سب سے زیادہ مار کھانے والے باؤلر رہے، انہیں 4 اووروں میں 45 رنز پڑے اور وکٹ بھی کوئی نہیں ملی۔

مزیدخبریں