لیاقت چٹھہ کے کارِ خاص کی تلاش کے لئے گھر پر ریڈ

18 Feb, 2024 | 04:55 PM

سٹی42: سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے کارِ خاص اور پرسنل اسسٹنٹ کے گھر پولیس کا چھاپہ، گھر والوں نے دروازوں کو تالے لگا لئے، اس دوران پی اے اشفاق تارڑ غائب ہو گیا۔

علی پور چٹھہ  میں راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے پرسنل اسسٹنٹ  اشفاق تارڑ کے گھر  پرپولیس نے چھاپہ مار کر اشفاق تارڑ کے  سالےکو گرفتار کر لیا۔

علی پور چٹھہ میں اشفاق تارڑ کے گھر پر اس کی گرفتاری کے لئے ریڈ کی گئی تو وہ غائب ہو گیا پولیس نے اس کے گھر پر موجود اشفاق تارڑ کے برادر نسبتی کو  حراست میں لے لیا گیا، علی پورچٹھہ پولیس نے بھی چھاپےکی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اشفاق تارڑ کی گرفتاری کے لئے ریڈ کی تو گھر پر موجود افراد نے دروازوں کو تالے لگا لئے اور تارڑ کو غائب کر دیا۔  پولیس بیرونی دروازے کے تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو  مطلوبہ شخص غائب ہو چکا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس کا سالا جانتا ہے کی اشفاق تارڑ گھر پر ریڈ کے دوران بھاگ کر کہاں گیا ہے۔ اس سے تارڑ کا اتہ پتہ معلوم کرنے کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔

 اشفاق تارڑ  محکمہ معدنیات میں ملازم ہے۔ وہ لیاقت چٹھہ کا کارِ خاص بنا ہوا تھا اور اس کےساتھ پی اے کے طور پر کام کر رہا تھا۔   پولیس کو شبہ ہے کہ لیاقت چٹھہ کسی ملک دشمن گروہ کے ساتھ رابطہ میں ہے اور اشفاق تارڑ بھی اس کے بارے میں جانتا ہے۔

اشفاق تارڑ کی بیوی نے بتایا کہ پولیس نے گھر کی تلاشی لی اور جو کاغذات ملے وہ سب قبضے میں لے لیے۔ پولیس نےموبائل فون بھی قبضےمیں لے لیے۔

مزیدخبریں