جاوید میانداد کی محسن نقوی سے ملاقات،چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر  مبارکباد دی

18 Feb, 2024 | 01:21 PM

Imran Fayyaz

 (علی رامے) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سابق اسٹار کرکٹر جاوید میانداد نے ملاقات کی ہے۔

  جاوید میانداد نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد پیش کی اور کرکٹ کے فروغ اور پاکستانی کرکٹ کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 جاوید میانداد کا پی ایس ایل 9 کے کامیاب آغاز پر محسن نقوی کو خراج تحسین کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ  اُمید ہے کہ آپ پاکستانی کرکٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچائیں گے۔  کرکٹ کی بہتری کیلئے میری خدمات حاضر ہیں۔ 

 دوسری جانب محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد کرکٹ لیجنڈ ہیں۔ آپ کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کا اصل مقام بحال کرانا ہے۔ 

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں۔ پاکستانی ٹیم کو مضبوط بنانے کے لئے مشاورت کی جا رہی ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دیا جائے گا تاکہ اچھے پلیئر ز سامنے آئیں۔

مزیدخبریں