(شہباز علی )پی ایس ایل کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی بھی پاکستان پہنچ گئے.
تفصیلات کے مطابق 21رکنی ڈچ ہاکی کلب او ایچ سی بل ای لاہور پہنچ گئے،علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ہاکی اولمپئن خواجہ جنید، جنید چٹھہ کے آفیشلز نےٹیم کااستقبال کیا۔
ڈچ کلب اور ایچ ای سی ٹیلنٹ ینٹ ٹیم کے درمیان تین میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی،لاہور میں 19اور 21فروری کو میچ کھیلے جائیں گے،تیسرا میچ 23 فروری کو اسلام آباد میں کھیلا جائےگا۔
کپتان روبن کٹیر نے کہا کہ پہلی بار پاکستان آنے کی بہت خوشی ہے،ڈچ کپتان نے کہا کہ ہاکی کے فروغ میں پاکستان کا نمایاں کردار رہا ہے، جبکہ ریفری پیٹرک ملر بھی ڈچ کلب کے ساتھ لاہور پہنچے ہیں۔
مہمان دستے کے چیف ڈی مشن طاہر شاہ ہے ، مینجر ٹن لنگ ہیسجن ہیں۔
ہاکی اکیڈمی کے چیئر مین خواجہ جنید نے کہا کہ اکیس سال بعد کوئی یورپی کلب پاکستان آیا ہے،ڈچ کلب کی آمد انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد دے گی،یورپین کلب کو بلانے پر پنجاب پولیس، ہالینڈ ایمبسی اور لاہور قلندر کا کردار بہت اہم رہا۔