الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمشنر  لیاقت چٹھہ کے الزامات کی چھان بین کے لئے کمیٹی قائم کر دی

18 Feb, 2024 | 02:22 AM

سٹی42: چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی کے لیاقت علی چٹھہ کے بظاہر بے بنیاد  الزامات پر مکمل چھان بین کرنے کے بعد اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کےلئے الیکشن کمیشن کی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹی راولپنڈی مین تعینات کئے گئے تمام ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز  ( آراوز،ڈی آراوز ) کے بیانات قلمبند کرکے3روزمیں رپورٹ  پیش کرے گی۔ اس تحریری رپورٹ پرکمشنرکےخلاف ایکشن کا فیصلہ ہوگا

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجاکی زیرصدارت اجلاس میں  اس کمیٹی کے قیام کے فیصلہ کے فوراً بعد اس کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اتوار کے روز  ہوگا۔ سینئر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی اجلاس کی صدرات کریں گے



 

مزیدخبریں