ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی حملے میں ہلاک دہشتگردکے اہلخانہ کو حراست میں لے لیاگیا

The family of the terrorist, killed in the Karachi attack, was taken into custody
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا پولیس اور حساس اداروں نے لکی مروت میں کارروائی کے دوران کراچی میں ہلاک دہشتگرد کفایت اللہ کے اہلخانہ کو حراست میں لے لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے لکی مروت کے رہائشی کفایت اللہ کے خاندان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 برس سے کفایت کو گھر میں قید کر رکھاگیا تھا،چند ماہ قبل وہ گھر سے فرار ہوگیا تب سے لاپتہ تھا، کفایت اللہ کے والد نے اعتراف کیا ہے کہ کفایت اللہ افغانستان آتا جاتا رہتا تھا اور وہیں سے اس نے دہشتگردانہ تربیت حاصل کی ۔

 حراست میں لئے گئے افراد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تفتیش جاری ہے ، دوسری طرف کفایت اللہ کے گھر پر تلاشی بھی لی گئی ہے ۔

Bilal Arshad

Content Writer