ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب نے 23 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق محمد آصف صدیق ایس پی ٹریفک لاہور ،سید علی ایس ایس پی انویسٹی گوجرانوالہ ،محمدعامر خان کو ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی تعینات کر دیاگیا،محمد عمران ایس ایس پی آپریشن ملتان ،محمد نبیل ایس پی صدر راولپنڈی ،فیصل سلیم کو ایس پی راول ٹاﺅن راولپنڈی لگا دیاگیا،اسی طرح عزیز احمد ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان ،ارسلان زاہد ایس پی صدر ڈویژن ملتان ،ضیا اللہ ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ ،غیور احمد خان ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ ،رضوان طارق کو ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ تعینات کر دیاگیا۔
ان کے علاوہ انعم فریال ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا ،خالد محمود تبسم ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ ،عثمان منیر سیفی ایس پی سول لائن ڈویژن گوجرانوالہ ،خالد رشید سی ٹی او فیصل آباد ،محمد نعیم شاہد سی ٹی او ملتان ،ہما نصیب کو ایس پی پی ایچ پی ملتان لگا دیاگیا۔
آئی جی پنجاب نے جلیل عمران خان ایس ایس پی آر آئی بی ملتان ،تنویر احمد ملک ایس پی انویسٹی گیشن مظفر گڑھ ،محمد عثمان طارق بٹ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان ،سہیل فضل کو سی ٹی او گوجرانوالہ ،فدا حسین ایس پی ایڈمن انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور ،نوید اجمل کواے آئی جی انکوائری تعینات کردیا گیا۔