قسمت ان کا ساتھ دیتی ہے جو جیتنا چاہتے ہیں ، محمد آصف

18 Feb, 2023 | 07:49 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: ’’پی ایس ایل ہنگامہ ‘‘ میں  گفتگو کرتے ہوئے  سابق جادوگر فاسٹ بولر محمد آصف نے کراچی کنگز کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق محمدآصف کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز میں 2 مسلسل ہار کے بعد بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی،  قسمت بھی انکا ساتھ دیتی جو جیتنا چاہتے ہیں،  اگر کراچی کو جیتنا ہے توشرجیل کو بڑی اننگز کھیلنی ہوگی اور بالرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،  اگر کراچی آج  تیسرا میچ  بھی ہار جاتے تو  پلے آف سے باہر ہو سکتے ہیں۔  

  محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے لازم ہے کہ ہر کھلاڑی ذمہ داری سے کھیلے ، ٹیم بہت اچھی ہے ، بہترین بیٹسمین اور نسیم شاہ جیسے بالرز بھی ہیں جو آسانی سے میچ جتوا سکتے ہیں۔

 سابق کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بہت اچھی ہے,  لمبی بیٹنگ لائن ہے اور بالرز بھی اچھے ہیں انکا دوسرا میچ ہے، امید ہے اچھا کھیلیں گے۔ مگر کراچی کنگز کے لئے آج کا میچ جیتنا کافی ضروری ہے، ایسا نا ہو کے  پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہیں اور پلے آف کے لئے کوالیفائی نا کر سکیں۔

مزیدخبریں