ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کیخلاف بیان بازی پر سابق عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین شاہد آفریدی نےمحمد عامر کو کھری کھری سنا دی ہیں۔
نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فاسٹ بولر محمد عامر اور بابر اعظم کے تنازع پر خود عامر کو میسج کیا اور اس موضوع پر گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ میں عامر سے پوچھا کہ تم کیا چاہ رہے ہوں ؟ آپ پر ایک دھبہ لگا تھا اس کے بعد اب واپس آئے ہو ؟ کرکٹ میں دوبارہ زندہ ہوئے ہو، یہ کوئی طریقہ ہے ؟۔
سابق کپتان شاہد آفرید کا کہنا تھا کہ میرا طریقہ ہے کہ اگر کوئی جونیئر کھلاڑی پرفارم نہ کر پا رہا ہو یا پھر بہت اچھا پرفارم کرے تو میں اسے میسج کرتا ہوں یا کال کرتا ہوں اور اسے سمجھاتا ہوں میں میڈیا پر بیٹھ کر ان کے خلاف باتیں نہیں کرتا، میں نے عامر کو ڈانٹا ہے اور وہ سمجھ بھی گیا ہے اس نے مجھ سے معذرت کی ہے اب آپ کو آئندہ کے میچز میں اس کے رویئے میں تبدیلی نظر آئے گی ۔
واضح رہے کہ کہ پی ایس ایل 8 سے قبل محمد عامر نے کہا تھا کہ میرے لیے بابر اعظم اور ٹیل اینڈر کو بولنگ کروانا یکساں ہے، محمد عامر نے کہا تھا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، میرے لیے بابر بھی ویسا ہی ہے جیسے ٹیل اینڈر کھیل رہا ہو، میرا کام ہے ٹیم کو وکٹیں لے کر دینا۔
اس کے بعد پشاور زلمی سے میچ کے چھٹے اوور میں بابر اعظم نے باو¿نڈریز لگانے کے بعد ایک گیند بولر عامر کی جانب کھیلی تو محمد عامر نے گیند واپس ان کی طرف غصے سے پھینکی تھی۔