ویب ڈیسک:پی ایس ایل 8 کے چھٹے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6رنز سے شکست دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 162رنز بنا سکی، کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 2، نسیم شاہ ،قیس ا ور محمد نواز نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
اب سیٹ ہوتے ہوئے بلے باز ویڈ کو محمد حسنین نے اپنی تیز ڈیلیوری سے کلین بولڈ کر دیا ہے ، میتھیوویڈ نے 19 گیندوں پر 15 رنز بنائے ، ان کے بعد آنے والے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم میدان میں اترے اور صرف 5 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کنگز کا یہ فیصلہ بہترین ثابت ہوا،کیونکہ گلیڈی ایٹرز کے 4 کھلاڑی صرف 23 رنز پر پویلین واپس بھیج دیئے ، اس کے بعد افتخار احمد نے مارٹن گپٹل کے ہمراہ ٹیم کے سکور بورڈ کو بڑھوتری دی لیکن وہ صرف 32 رنز بنا کر 92 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد آنے والے محمد نواز بھی خاطر خواہ کاکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور صرف 3 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ، لیکن گپٹل کا بلا رنز اگلتا رہا، گپٹل میچ کی آخری گیند پر آوٹ ہوئے ، مارٹن گپٹل نےپی ایس ایل 8 کی پہلی سینچری سکور کی ہے ، انہوں نے 67گیندوں پر 117 رنز بنائے ۔
کراچی کی بولنگ کی بات کی جائے تو عماد وسیم نے 4 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، ان کے بعد عامر یامین نے بھی بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے37 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی ،محمد عامر کو صرف ایک وکٹ مل سکی انہوں نے 23 رنز دیئے ، سب سے زیادہ سکور انڈریو ٹائے کو لگا انہیں 4 اوورز میں 55 سکور لگا۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنے پہلے 2 میچ ہار چکی ہے اس لیے آج کے میچ میں کھلاڑی جان کی بازی لگا کر اپنی شکست کو فتح میں بدلنا چاہتے ہیں ، دوسری جانب ملتان سلطانز کے ہاتھوں اپنے پہلے ہی میچ میں شکست سے دو چار ہونے والے گلیڈی ایٹرز دھارنے کیلئے تیار نظر آرہے ہیں ۔
کراچی کنگز نے ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں ، محمد موسیٰ اور جیمز فلر کی جگہ عامر یامین اور عمران طاہر کو شامل کیا گیا ہے، عماد وسیم (کپتان)، شرجیل خان، حیدر علی، محمد عامر، شعیب ملک، جیمز ونس، میتھیو ویڈ، اینڈریو ٹائے اور محمد عرفان خان ٹیم کا حصہ ہیں۔