ویب ڈیسک؛ کراچی پولیس آفس پر حملے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔
سی سی ٹی میں دیکھا جا سکتا ہے دہشتگرد جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں۔دہشتگرد پہلی منزل پر پوزیشن سنبھال رہے ہیں۔سی سی ٹی وی میں تین دہشتگردوں کو ہتھیاروں سے لیس دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پولیس ہیڈ آفس پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تھا۔ پولیس ہیڈ آفس کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے علاقہ گونج اٹھا۔