وزیراعلیٰ محسن نقوی سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملاقات

18 Feb, 2023 | 06:29 PM

Bilal Arshad

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی، دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ آفس گئے، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےان کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں محسن نقوی نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی، اور حملے میں ہونے والے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 
محسن نقوی نے کہا کہ کراچی پولیس، رینجرز اور پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔شہداء قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہونا ہوگا۔مٹھی بھر عناصر امن کو تباہ نہیں کر سکتے۔

ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی پولیس اوررینجرز نے بہادری سے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اتحاد اوراتفاق کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام کے حوالے سے پنجاب کا برادرانہ رویہ قابل تحسین ہیں۔پنجاب کے عوام ہر مشکل وقت میں سندھ کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔

مزیدخبریں