ویب ڈیسک: کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کے بعد پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز اپنے شیڈول کے مطابق طے شدہ وینیو پر ہی ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ، آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ بھی وقت پر شروع ہوگا۔
Game Day, Karachi! @simadwasim's Kings face @SarfarazA_54's Gladiators tonight.
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2023
Follow ball-by-ball updates: https://t.co/xTUH64nEBA #SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 l #KKvQG pic.twitter.com/jC08BxYCcE
واضح رہے کہ گزشتہ شام کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا ، جس پر اب پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کے درمیان اجلاس ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واقع کا براہ راست پی ایس ایل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔