ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ملتان سلطانز کے اٹیک بالر شاہنواز دہانی سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی PCB مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نےپی ایس ایل PSL8 میں انجری کا شکار ہونے والے ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر شاہنواز دہانی سے ملاقات کی جس میں انہوں فاسٹ بالر کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے فاسٹ بالر کی اسپتال سے جاری کردہ تصاویر دیکھنے کے بعد ملاقات کی۔
دہانی کی عیادت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آپ ملک کا اثاثہ ہیں اس لیے آپ اپنا خیال رکھیں۔ اس طرح کی انجریز ہوتی رہتی ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کو جلد ایکشن میں دیکھیں گے۔ جس پر شاہنواز دہانی نےان کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ویمن کرکٹ کو بحال کرنے کا کہا تھا تو اس سال ویمن لیگ لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ جیسے ہی ہم نے اس کا اعلان کیا بھارت نے ویمن آئی پی ایل کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پی ایس ایل میں ویمن کے کچھ میچز رکھے ہیں۔ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی منیبہ علی کی ورلڈ کپ میں شاندار سینچری پر ان کا کہنا تھا کہ منیبہ نے جسامت سےنہیں دماغ سے شاندار سینچری کی ہے۔حالانکہ منیبہ کا 50کلو بھی وزن نہیں ہے۔ کرکٹ میں دماغ کاکام ہوتا ہے۔ بچپن میں کرکٹ کھیلی اور پھر پڑھائی میں لگ گیا اور میری والدہ کہتی تھی کہ میرا بچہ کرکٹ کھیل کر کالا ہوجائے گا۔