(مانیٹرنگ ڈیسیک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی گفتگو پر مشتمل مبینہ آڈیو لیک میں سنا جا سکتا ہے کہ سلام دعا کے بعد یاسمین راشد پوچھتی ہیں کہ کوئی اچھی خبر سنائیں، آرڈر ہو گئے ہیں؟ جس پر غلام محمود ڈوگر کہتےہیں کہ ابھی آرڈر نہیں ہوئے۔
یاسمین راشد پوچھتی ہیں کہ ان کا ارادہ کیا ہے۔ غلام محمود ڈوگر جواب دیتے ہیں کہ آرڈر تو سپریم کورٹ سے ہونے ہیں، جیسے ہی وہاں سے ہوں گے ہمیں مل جائیں گے۔ ہمارے بندے وہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ڈاک جج صاحبان کے سائن ہونے کے بعد آتی ہے، سائن کورٹ ٹائم میں نہیں ہوتے، کورٹ ٹائم کے بعد ہی کئے جاتے ہیں۔
ایک اور تہلکہ انگیز آڈیو!!!
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) February 18, 2023
غلام ڈوگر (CCPO) اور یاسمین راشد PTI کے درمیان مبینہ گفتگو۔۔۔ سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں، کام ہو جائے گا۔۔۔ ایک جج صاحب کا بھی ذکر۔۔!!!
EXCLUSIVE!!! pic.twitter.com/xVFLvNm4rh
یاسمین راشد کہتی ہیں کہ خان صاحب کافی کنسرن تھے مگر میں نے کہا کہ میری خبر کے مطابق ابھی تک آرڈر ڈوگر صاحب کو نہیں ملے۔ غلام محمود ڈوگر جواب دیتے ہیں کہ آرڈر رات کو آ جائیں گے، ڈاک سائن ہونے کے بعد رات کو آ جاتی ہے۔ اس پر یاسمین راشد پوچھتی ہیں کہ آج ہماری رات خاموشی سے گذر جائے گی؟ ویسے ہی پوچھ رہی ہوں جس پر غلام محمود ڈوگر کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خیر کرے، اللہ تعالیٰ کرم کرے۔