ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے بھی صدر عارف علوی کو جواب دیدیا

الیکشن کمیشن نے بھی صدر عارف علوی کو جواب دیدیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا ہے جس میں شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے صدرمملکت عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے خط میں لکھے الفاظ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے جوابی خط میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اورخود مختارادارہ ہے، جو آئین اور قانون پرعمل کرتا ہے، صدر کا الیکشن کمیشن کیلئے بے حسی کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں، صدر مملکت کی جانب سے ایسے الفاظ لکھنے پر افسوس اور مایوسی ہوئی۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کی جانب سے گزشتہ روز خط میں مشاورت کے لئے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جس پر الیکشن کمیشن اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے اجلاس ایوان صدر میں سوموار دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے، اور اس اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران اوراعلی حکام شرکت کریں گے۔