زندہ دلان لاہور کیلئے بڑی خوشخبری

18 Feb, 2023 | 01:49 PM

(سٹی42)  لاہوریئے ہلہ گلہ اورموج مستی  کے لئے ہوجائیں تیار، پارکس اینڈ اہارٹیکلچر اتھارٹی( پی ایچ اے) نے  جشن بہاراں 2023ء منانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

  جشن بہاراں کی تیاریاں کے حوالے سے ہیڈکوارٹر زجیلانی پارک میں اجلاس ہوا جس میں  کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانےخصوصی شرکت کی  اور افسران سے بریفنگ  لی ۔اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے کمشنر لاہور اوردیگر افسران کو جشن بہاراں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر ،اسلم بلوچ لوکل گورنمنٹ  کمیونیکشن ڈیپاٹمنٹ، ڈی جی سپورٹس بورڈ طارق قریشی،آصف ظہیر ڈائریکٹر وال سٹی،  صدف  فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ  اینڈ انفارمشن  ، سی ای او ایم سی ایل علی عباس بخاری ، طارق خان زدہ ڈائریکٹر سپورٹس ،تنویر عباس ڈی ایس او لاہور نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں   جشن بہاراں میلہ 5 مارچ سے 12 مارچ تک منانے کا فیصلہ کیا گیا، جشن بہاراں میلے کی تقریبات گریٹرقبال پارک ، جیلانی پارک ، نیشنل ہسٹری میوزیم، پنجاب سپورٹس بورڈ ہاکی سٹیڈیم میں تقریبات ہونگی، جشن بہاراں میلے میں 13رنگا رنگ پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ لاہور میں بہار کو صرف موسم ہی نہیں ایک تہوار سمجھا جاتا ہے، ہرسال موسم بہار کے موقع پر باغوں کے شہر میں لاہور حکومت کی جانب سے جشن بہاراں میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے،روایتی کھانوں کے ساتھ میلہ جشن بہاراں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے،کھلے آسمان کے نیچے بچھی چارپائیاں،گاؤں جیسا کھلا ڈلا ماحول،رنگ برنگے دیسی کھانے،چاٹی کی ٹھنڈی میٹھی لسی چلتی ہے تو کہیں کوئی بانسری کی مدھر دھن سے دل کے تار چھیڑ تا نظر آتا ہے۔

مزیدخبریں