پولیس چیف کے آفس پر حملہ ،وزیراعلیٰ پنجاب نےسکیورٹی کو الرٹ کر دیا

18 Feb, 2023 | 01:23 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: کراچی پولیس چیف کے آفس پر حملہ ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کو الرٹ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر اہم مقامات پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے حساس مقامات پر پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں، اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

خیال رہےنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے ایک ارب 42 کروڑ روپے کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ لاہور میں 500 نئے مقامات پر کیمروں کی تنصیب کے پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا.وزیراعلٰی پنجاب کی سربراہی میں اجلاس میں آئی جی پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم،سی سی پی او اوردیگرمتعلقہ حکام نےشرکت کی۔ ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان نےشرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔اتھارٹی کے پولیس کمیونیکشن آفیسر کے سروس سٹرکچراورپے پیکج پر غور کیا گیا۔

وزیراعلی نے کہاپی ایس ایل کی مانیٹرنگ کیلئے راولپنڈی اور ملتان کے کیمروں کو سیف سٹی لاہور سے منسلک کیا گیا ہے۔550 خصوصی کیمروں سے پی ایس ایل کی نگرانی کی جا رہی ہے۔فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیےگئےہیں۔محسن نقوی نےانٹیلی جنس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے بہترین ٹریفک پلان ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی۔محسن نقوی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے متعلق دیگر امور کی منظوری بھی دی۔

 
 

مزیدخبریں