الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

18 Feb, 2023 | 10:13 AM

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے دائر درخواست 20 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کردی، جسٹس جواد حسن شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کریں گے.

درخواست میں وفاقی حکومت سمیت صدر پاکستان، گورنر، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو گورنر کی مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا تھا، تاحال الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، گورنر نے الیکشن کی تاریخ دینے سےانکار کیا ہے، الیکشن کمیشن عدالت کے فیصلے کی مزید تشریح کروانا چاہتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت صدر پاکستان کو الیکشن کی تاریخ دینے کاحکم جاری کرے ۔

 

مزیدخبریں