ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین نے امریکہ کی 2 دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں

 چین نے امریکہ کی 2 دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے امریکہ کی 2 دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر امریکی دفاعی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چین نے امریکہ کی 2 دفاعی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن اور ریتھیون ٹیکنالوجیز کارپوریشن پر پابندیاں عائد کی ہیں۔امریکی کمپنیوں پر چین سے متعلقہ کسی بھی قسم کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی عائد کی گئیں۔

چینی وزارت تجارت نے کہا کہ پابندیاں عائد کردہ امریکہ کی دونوں کمپنیاں اب چین میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہیں کر سکیں گی۔

چین کی جانب سے پابندیوں کے بعد ترجمان وائٹ ہاؤس کرائن جین پیئر نے کہا کہ چین کی پابندیاں علامتی اور غیر ضروری ہیں کیونکہ کوئی بھی امریکی کمپنی چین کو دفاعی مصنوعات فروخت نہیں کرتی۔