سیریل کلر ز کی محبت میں خاتون نے اپنے ہی بوائے فرینڈ کو مار دیا

18 Feb, 2023 | 12:17 AM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: سیریل کلرز کے جنون میں مبتلا ہیمپشائر کی رہائشی خاتون نے اپنے  بوائے فرینڈ کو ہی قتل کر دیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہمپشائر کی رہائشی خاتون نے حقیقی جرائم کی دستاویزی فلموں اور  ان کی کہانیوں  کی مدد سے  اپنے بوائے فرینڈ کو سینے میں 17بار چاقو گھونپ کر قتل کر دیا، 27 سالہ شی گروز کو ونچسٹر کراؤن کورٹ میں 25 سالہ فرینکی فٹزجیرالڈ کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا  ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس جولائی میں ہیمپشائر کے شہر ہیونٹ میں اپنے گھر میں خاتون نے اپنےبوائے فرینڈ کے سینے میں 17 بار چھرا گھونپ کر  قتل کیا اور خود کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے  ریپ کیے جانے کی ویڈیو بنائی  اور وہ ویڈیو ایک  دوست کو بھی بھیجی کہ اس کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے اور ایسا کرنے کے بعد اس نے اپنے بوائے فرینڈ کو قتل کر دیا ۔ 

  پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران سامنے آیا  کہ ملزمہ گروز نے اپنی دیواروں پر سیریل کلرز کی تصویریں لٹکا رکھی ہیں ، بدنام زمانہ قیدی چارلس برونسن سمیت بدمعاشوں کے بارے میں کتابیں جمع کیں اور جرائم کی حقیقی دستاویزی فلمیں دیکھیں، استغاثہ کرنے والے اسٹیون پیرین کے سی نے جیوری کو بتایا کہ گروز نے حسد سے کام لیا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کا  بوائے فرینڈ ایک 13 سالہ لڑکی کو فیس بک پر میسج کر رہا ہے۔

مزیدخبریں