(ویب ڈیسک) گزشتہ روز محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں ہنگامہ آرائی اور دفتر میں افسران کے خلاف نعرے بازی کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف محکمہ صحت نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ صحت نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سروسز ہسپتال کی انتظامیہ سے ہلڑ بازی کرنے والے ڈاکٹرز کے نام طلب کرلیے تمام نام وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو بھیجے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی نے تمام ڈاکٹرز جنہوں نے دفتر میں دھاوا بولا ان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔