امریکی قونصل جنرل بھی لاہور قلندرز کو سپورٹ کرنے میدان میں آگئے

18 Feb, 2022 | 04:29 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک :  لاہور قلندرز سے اظہار یکجہتی میں امریکا بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا، لاہور میں امریکی قونصل جنرل ول مکا نیولے نے بھی لاہور قلندر کی شرٹ پہن لی۔
 پی ایس ایل سیون نے ٹیمپو پکڑ لیا۔ فائنل میں پہنچنے کی  دوڑ میں ہر ٹیم اپنی سردھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہے تو تماشائیوں کے دل کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں۔ 

امریکی قونصل جنرل ول مکانیولے بھی لاہوریوں سے پیچھے نہیں رہے  اور قلندرز کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے لاہور قلندر کی کٹ پہن کر ہاتھ میں بیٹ پکڑ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کردیں۔سوشل میڈیا صارفین نے ان کی جانب سے لاہور قلندرز کی حوصلہ افزائی کو سراہا ہے۔

مزیدخبریں