ویب ڈیسک : جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔۔۔ ترکی کے شہراستنبول میں موبائل فون میں کھویا نوجوان تہہ خانے میں جاگرا مگر ذرا بھر چوٹ نہ آئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ایک نوجوان شاپنگ مال میں داخل ہوا تو اپنے اسمارٹ فون میں کھویا ہوا تھا۔ فون کی اسکرین دیکھتے ہوئے اس نے نیچے دیکھا تک نہیں۔۔۔ اور کچھ ہی فاصلے پر تہہ خانے کا فرش میں بنا عارضی دروازہ کھلا ہوا تھا جہاں ایک ورکر مال نیچے منتقل کررہا تھا۔
ورکر کو کچھ کہنے کا یا نوجوان کو خبردار کرنے کا موقع تک نہ ملا اور نوجوان کھلے عارضی دروازے سے نیچے جا گرا لیکن حسن اتفاق سے نیچے سامان کے خالی ڈبے پڑے تھے اور نوجوان انتہائی خوبصورتی سے پہلے ان پر لینڈ کیا اور پھر سنبھل کر بے نیازی سے فرش پر اتر گیا۔ نوجوان کو خراش تک نہیں آئی اور ایک المیہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ شاپنگ مال کے اندر لگے سی سی ٹی وی کیمروں نے یہ سارا واقع ریکارڈ کرلیا۔ اور انتظامیہ نے حفاظتی انتظام کے پیش نظر کہ آئندہ یہ واقعہ نہ ہو فوٹیج سوشل میڈیا پر ڈال دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔