ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس تجدید کروائیں, مگر کیسے؟

اب گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس تجدید کروائیں, مگر کیسے؟
کیپشن: Driving license
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شارق جمال : ڈرائیونگ لائسنس کی تجدیدکےلئے دفاتر کےچکرنہیں لگانا پڑیں گے۔ٹریفک پولیس کالائسنس رینیوکےحوالے سےبڑا فیصلہ،شہری گھربیٹھ کرآن لائن کوائف جمع کروا کرخود ڈرائیونگ لائسنس رینیو کرسکیں گے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے آن لائن سسٹم اپڈیشن کےلئے مراسلہ پی ائی ٹی بی کو بھجوا دیا۔

 ڈی آئی جی ٹریفک شارق جمال کاکہناتھا کہ ٹریفک پولیس کالائسنس رینیوکےحوالے سےبڑا فیصلہ کیا گیا۔اب شہری دفاتر میں جاکرلائسنس رینیو کرنے کی بجائے گھربیٹھ کررینیو کرسکیں گے۔لائسنس کی معیاد ختم ہونے کے بعدان لائن کوائف جمع کروا کررینیو ہوسکے گا۔ایس ایس پی ٹریفک نےآن لائن ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں اپڈیشن کےلئے مراسلہ پی آئی ٹی بی کو بھجوا دیا۔

 مراسلہ کے مطابق سسٹم میں رینیول کےلئے ان لائن متعلقہ اتھارٹی اور فارم کی فراہمی کے حوالے سےسسٹم اپڈیٹ کیا جائے۔شہریوں کو فیس کے حوالے سےکیلکولیٹر،فوٹوگراف اورمیڈیکل اپلوڈ کرنے کی سہولت تک رسائی دی جائے۔اوورسیزپاکستانی بھی میڈیکل تصدیق کے بعد اپلوڈ کرسکیں گے۔

فیس کی ادائیگی کےلئے ان لائن ایپ یا اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگی کےلئےاپڈیشن کی جائے۔معیاد ختم ہونے والے ڈرائیونگ لائسنس کی ان لائن میل کے ذریعے اتھارٹی تصویربھجوانے کے حوالے سے سسٹم میں اپڈیشن کی جائے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے سسٹم میں اپڈیشن کےحوالے پی آئی ٹی بی افسران کو21فروری میٹنگ کرنے کےلئے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر