سابق امریکی صدر کا سوشل میڈیا ''ٹرتھ '' لانچنگ کیلئے تیار

18 Feb, 2022 | 03:26 PM

Abdullah Nadeem

 ویب ڈیسک : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے اپنا ذاتی سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ''ٹرتھ سوشل '' کے نام سے شروع کردیا۔ باقاعدہ لانچنگ 21 فروری کو ہوگی۔
 ''ٹرتھ سوشل'' ٹوئٹر سے بہت ملتا جلتا ہے ۔ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نئے سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم پر اپنا پہلا ٹویٹ  کرتے ہوئے سائٹ کا افتتاح کیا ہے ان کی طرف سے کئے گئے پہلے ٹویٹ میں کہا گیا ہے '' تیار ہوجاؤ.۔ آپ کے پسندیدہ صدر آپ سے جلد ملیں گے''۔

کمپنی کی پریس ریلیز کے مطابق ٹروتھ سوشل کا عبوری ورژن ا پر صرف 'بیٹا ورژن‘ کے لیے مخصوص تعداد میں مدعو کردہ صارفین  استعمال کرپائیں گے ۔ تاہم  ایپل اسٹور کے اعلان کے مطابق 21 فروری سے باقاعدہ لانچنگ کے بعد عوام بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔ ٹروتھ سوشل کی تخلیق پر ایک ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-02-18/news-1645180296-7021.jpg
ٹروتھ سوشل کا آغاز ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (ٹی ایم ٹی جی) کے پلیٹ فارم سے کیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شروع کر کے دراصل سن 2024 کے انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔
 یادرہے  سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر گذشتہ جنوری سے ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر اپنے اکاؤنٹس استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے  ان پر  یہ پابندی انتخابات میں شکست کے بعد رواں برس جنوری میں  سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں کے کیپیٹل ہل پر دھاوے کے بعد سے عائد  کر رکھی ہے۔ پابندی عائد ہونے پر ٹرمپ نے اس پلیٹ فارم کو لانچ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔پابندی سے پہلے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر 89 ملین، فیس بک پر 35 ملین اور انسٹاگرام پر 24 ملین فالوورز تھے۔

API Response:
مزیدخبریں