ویب ڈیسک : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنا ذاتی سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ''ٹرتھ سوشل '' کے نام سے شروع کردیا۔ باقاعدہ لانچنگ 21 فروری کو ہوگی۔
''ٹرتھ سوشل'' ٹوئٹر سے بہت ملتا جلتا ہے ۔ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نئے سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم پر اپنا پہلا ٹویٹ کرتے ہوئے سائٹ کا افتتاح کیا ہے ان کی طرف سے کئے گئے پہلے ٹویٹ میں کہا گیا ہے '' تیار ہوجاؤ.۔ آپ کے پسندیدہ صدر آپ سے جلد ملیں گے''۔
Time for some Truth!!! pic.twitter.com/jvyteDb5gW
— Donald Trump Jr. (@DonaldJTrumpJr) February 15, 2022
کمپنی کی پریس ریلیز کے مطابق ٹروتھ سوشل کا عبوری ورژن ا پر صرف 'بیٹا ورژن‘ کے لیے مخصوص تعداد میں مدعو کردہ صارفین استعمال کرپائیں گے ۔ تاہم ایپل اسٹور کے اعلان کے مطابق 21 فروری سے باقاعدہ لانچنگ کے بعد عوام بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔ ٹروتھ سوشل کی تخلیق پر ایک ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔