24 نیوز: وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو چیلنج کرتے ہیں ایسی اپوزیشن جو اپنے پاؤں پر کھڑی نہ ہوسکے وہ کیا لانگ مارچ کرے گی۔
پنڈدادن خان میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ لانگ مارچ والوں سے مارچ کیاواک بھی نہیں ہونی۔ عوام کے پیسے چوری کرنے والوں سے کہتاہوں پہلے یہ پیسہ لائے پھر سیاست کریں۔ مریم صفدر عدالتوں کےسامنے جھوٹ بول رہی ہوتی ہیں اور ان کے والد نوازشریف بھی لندن جانے کے لیے جھوٹ بول کرگئے۔
فواد چودھری نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سمجھتے ہیں مدرسے کے بچے لانگ مارچ کامیاب کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم صفدر صرف میئر کا انتخاب لڑ کر دکھادیں بلاول بھٹو کی اپنی سیاست ختم ہورہی ہے پیپلزپارٹی لبرل اور جےیو آئی مذہبی جماعت ہے مگر کس لیےساتھ ہوئے ؟انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو کاپیاں پڑھنے کے لیے بھی استاد کی ضرورت پڑی۔ اپوزیشن منڈی بہاوالدین کا جلسہ دیکھے ۔
جو لوگ عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں ان کے گھر والے بھی ان پر اعتبار نہیں کرتے۔اگر یہ لوگ سیاست کرنا چاہتے ہیں تو پہلی شرط یہ ہے کہ پاکستان کی عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس دے ۔@fawadchaudhry pic.twitter.com/DJ86w0ThnR
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) February 18, 2022