(درنایاب) ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ، ٹریک کی تعمیر کے دوران درختوں کی منتقلی کیلئے 10ٹری ٹرانسپلانٹرز خریدنے کا فیصلہ، ٹری ٹرانسپلانٹرز باہر سے منگوانے کی شق پی سی ون میں شامل کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ میں درختوں کی محفوظ منتقلی کا پلان تیار کیا، منصوبے میں 10.6 کلومیٹر ٹریک کی تعمیر کے دوران جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، جس کے لئے دس ٹری ٹرانسپلانٹرز خریدے جائیں گے، انجینئرنگ ونگ کی جانب سے ٹری ٹرانسپلانٹرز باہر سے منگوانے کے لئے اہم شق کو پی سی ون میں شامل کیا گیا۔
ایل ڈی اے منصوبے کا کنسالیڈیٹد پی سی ون پی اینڈ ڈی کو آج ارسال کرے گا، منصوبے کے لئے ایلی ویٹڈ کو آٹھ پیکجز میں تقسیم کیا گیا، پی سی ون میں منصوبے کی لاگت 61 ارب 16 کروڑ 47 لاکھ روپے ہے، چیف انجینئر ون ایل ڈی اے اسرار سعید نے پی سی ون پر ورکنگ مکمل کرلی۔