پنجاب کےکنٹریکٹ ملازمین کیلئےبڑی خبر

18 Feb, 2022 | 12:02 PM

Malik Sultan Awan

علی رامے: کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنےکیلئےقانون میں مزیدنرمی کافیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نےریگولرائزیشن ایکٹ میں ترمیم کافیصلہ کرلیا۔  کنٹریکٹ پربھرتی گزٹڈآفیسرزکومستقل ہونےکیلئے3مواقع ملیں گے، کنٹریکٹ پر بھرتی گزٹڈآفیسرزکو پبلک سروس کمیشن کاامتحان دیناہوتاہے۔ اس سےپہلے مستقل ہونیوالوں کوصرف ایک چانس ملتاتھا،ترمیم کےبعد مختلف محکموں کےسینکڑوں ملازمین فائدہ اٹھائیں گے۔
نئی ترامیم کی منظوری کیلئےسمری قائمہ کمیٹی قانون کوارسال کردی گئی، قائمہ کمیٹی اورکابینہ کی منظوری کےبعدپالیسی پرعملدرآمد ہوگا۔

مزیدخبریں